ابنا: تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ 2008کے الیکشن میں کوئٹہ سٹی سے منتخب ہوئے تھے ان کیخلاف جعلی ڈگری کے الزام میں ایڈیشنل سیشن جج 5نوروز ہوت کی عدالت میں کیس زیر سماعت تھا اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کیلئے چار نوٹسز جاری کئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے جس پر معزز عدالت نے منگل کو ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا واضح رہے سید ناصر علی شاہ حال ہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے تھے ۔...../169
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405308
کوئٹہ – عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔